فلسطینی شہید کے اہل خانہ کی جانب سے سید حسن نصر اللہ کا شکریہ

فلسطینی شہید نزار بنات کے بارے میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے حالیہ ریمارکس کے بعد ، ان کے اہل خانہ نے ایک پیغام میں نصراللہ کے موقف پر شکریہ ادا کیا۔

ولایت پورٹل:المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کل رات (پیر کی رات) ایک تقریر میں فلسطینی شہید نزار بنات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ان کے بیانات سنے اور فلسطین اور خطے کی جنگوں کے بارے میں ان کے خیالات کو پسند کیا ، میں فلسطینی اتھارٹی سے انصاف کا مطالبہ کرتا ہوں ،اس شہید کا خون ضائع نہیں ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ  نزار بنات کے گھر پر فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے حملے میں ان کو شدید زدوکوب کیا گیا جس کے کچھ گھنٹے بعد ان کی شہادت کا اعلان کیا گیا۔
یادرہے کہ  کل رات  کی سید حسن نصراللہ کی تقریر کے بعد ، نزار بنات کے اہل خانہ نے سید حسن نصراللہ کا فلسطینی شہید کے لیے موقف پر ان کے بھائی غسان بنات کے دستخط کردہ خط میں شکریہ ادا کیا۔
 المنار کے مطابق بنات کے اہل خانہ نے خط میں زور دیا کہ وہ شہید بنات کے خون پر سودے بازی نہیں کریں گے اور انصاف کا واحد راستہ قاتلوں کو سزا دیناہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین