سید حسن نصر اللہ نے حالیہ برسوں کی سب سے اہم تقریر کی ہے؛صیہونی میڈیا اعتراف

صہیونی میڈیا نے تسلیم کیا کہ لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی پیر کی رات کی تقریرحالیہ برسوں میں ان کی سب سے اہم تقریروں میں سے ایک تھی۔

ولایت پورٹل:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی گزشتہ رات کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی میڈیا نے ان کی تقریر کو حالیہ برسوں میں ان کی ایک اہم ترین تقریر قرار دیا۔
 عبرانی زبان کے چینل کان میں عربی کے ماہر روئی قیس نے کہا کہ کل رات  نصراللہ کی تقریر اس سے ملتی جلتی ہے جو انھوں نے یمن کی جنگ کی وجہ سے پہلی بار سعودی عرب کے خلاف کی تھی،انہوں نے نصراللہ کی تقریر میں  ہر چیز اسرائیل کے بارے میں نہیں تھی۔
 انہوں نے کہاکہ آخر کار ، لبنان کے نقاب ہٹا دیے گئے ، اور سمیر جعجع کی قیادت میں لبنانی کرسچن پارٹی کے ساتھ جنگ ابھی  آغاز ہے، عبرانی زبان کے اخبار یدیوت احرونوت نے بھی سید حسن نصر اللہ کی تقریر پر رد عمل ظاہر کیا، اخبار نے لکھا کہ نصراللہ نے سمیر جعجع کا نام نہیں لیا ،تاہم آخر میں کہا کہ لبنانی القوت پارٹی اور اس کے رہنما  لبنان کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
واضح رہے کہ  لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے پیر کی رات  بیروت کے حالیہ واقعات سمیت لبنان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بات کی اور ان واقعات کو اہم اور خطرناک قرار دیا۔
 سید حسن نصراللہ نے لبنانی عیسائیوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمیر جعجع کی قیادت میں لبنانی القوات پارٹی کو قرار دیا اور کہا کہ الطیونہ واقعے میں اس پارٹی کا منصوبہ ملک میں خانہ جنگی پیدا کرنا تھا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین