Code : 4070 13 Hit

عراقی رہنماؤں کی عالمی برادری سے لبنان کی مدد کرنے کی اپیل

عراق کی قومی حکمت تحریک اور صدر تحریک کے رہنماؤں نے بیروت میں ہونے والےدھماکے کے بعد لبنانی حکومت اور اس ملک کی عوام سے اظہار تعزیت کیا۔

ولایت پورٹل:عراق کی قومی حکمت تحریک اور صدر تحریک کے رہنماؤں نے بیروت کی بندرگاہ میں پیش آنے والے اندوہناک واقعہ پر لبنانی عوام کی تعزیت پیش کرتے ہوئے عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار الحکیم  نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ  ہم لبنانی دارالحکومت بیروت کو ہلا دینے والے دھماکوں کے نتائج کو بڑی تشویش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں جہاں دھماکے کے مقام پر ہونے والے بھاری نقصان کے علاوہ بھی متعدد جانیں بھی چلی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم اس واقعے کے بعد اپنے بھائی  ملک لبنان کی حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ، متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس سانحے میں لبنان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور ان کا ساتھ دیں،درایں اثنا صدر تحریک کے رہنما سید مقتدی صدر نے بھی ٹویٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ  ہم اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ عزیز بیروت کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچائے۔
یادرہے کہ منگل کو لبنان کے دارالحکومت بیروت کی   بندرگاہ کے اسٹور نمبر بارہ میں اشتعال انگیز مواد میں آگ لگنے کی وجہ سے میں ایک ہولناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں سیکڑوں لوگ زخمی ہوئے، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کافی اونچائي تک دھویں کا ستون نظر آرہا تھا نیز دھماکے کی آواز کئی کلو میٹر دور واقع صیدا شہر تک سنائي دی۔
واضح رہے کہ لبنانی وزیر اعظم حسن دیاب نے اعلان کیا ہےکہ بدھ کو دھماکے اور اس کے نتیجہ میں ہونے والے بھاری جانی نقصان پر عوامی سوگ منایا جائے گا، لبنان کے صدر مشیل آؤون نے بھی ملک کی سپریم ڈیفنس کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کیا۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین