آل سعود کی تلوار ہر سعودی شہری کے گلے پر

2015 کے آغاز سے لے کر مارچ 2022 کے آخر تک، سعودی عرب میں 1004 پھانسیاں دی گئیں جن میں 625 سعودی، 375 غیر ملکی اور ایک نا معلوم شخص شامل تھا۔

ولایت پورٹل:جابر حکومتیں اپنے سیاسی کردار کو عوام پر مسلط کرنے کے لیے ہمیشہ طاقت کا استعمال کرتی ہیں اور جو کوئی احتجاج کرتا ہے اس کا مقدر مارا جانا یا بدترین طور پر قید کیا جاتا ہے، ایک رپورٹ میں، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب میں 2020 کے بعد سے پھانسیوں کی تعداد میں دوگنا اضافے کی مذمت کی ہے، جو بڑھتے ہوئے جبر اور آمرانہ حکمرانی کی نشاندہی کرتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2022 میں سعودی عرب میں ایک ہی دن میں 81 افراد کو قتل کیا گیا جبکہ 2015 سے اب تک 48 فیصد پھانسیاں جج کی رائے پر ہوئیں نہ کہ شرعی یا قانونی دستاویزات کی بنیا پر،سعودی حکام کی طرف سے 2015 کے بعد سے سب سے اہم اجتماعی پھانسیوں میں سے ایک سماجی انصاف کے محافظ شیخ نمر النمر کی پھانسی تھی اور 2 جنوری 2016 کو حکومت مخالف مظاہروں میں جو 47 لوگ شریک تھے، جن میں سے چار نابالغ تھے۔
یاد رہے کہ 23 اپریل 2019 کو 37 افراد کو پھانسی دی گئی جن میں 6 نابالغ بھی شامل تھے اور 12 مارچ 2022 کو 81 افراد کو پھانسی دی گئی، یورپین آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس نے اپنی رپورٹ لکھا ہے کہ جن لوگوں کو پھانسی دی گئی ہے ان پر منصفانہ مقدمہ نہیں چلایا گیا اور یہ کہ آل سعود نے زیادہ تر خاندانوں کو ان کے افراد کی پھانسی کے وقت، جگہ اور طریقے سے آگاہ نہیں کیا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین