Code : 3326 35 Hit

عراق شام سرحد پر امریکہ اور ترکی کی مشتبہ حرکتیں

عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے عراق اور شام کی سرحد پر امریکہ اور ترکی کی مشکوک حرکتوں کی خبر دی ہے۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ نینوا سے عراقی پارلیمنٹ کے ممبر مختار الموسوی نے کہا ہے کہ عراق اور شام کی سرحد پر امریکہ اور ترکی  مشکوک حرکتیں  کررہے ہیں۔
الموسوی نے کہا کہ سکیورٹی ذرائع سے  دستیاب ہونے والی معلومات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ شام کی سرحد کے قریب کوئی سازش کرنے  کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق اور شام کی سرحد کے کچھ حصوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے امریکہ کی طرف سے مشکوک اقدام  کیے جارہے ہیں جبکہ ترک افواج سنجار اور البعاج علاقوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
عراقی پارلیمنٹ ممبر نے کہا کہ واشنگٹن نے عراق  میں کون سے بڑے اڈے بنائے ہیں کہ ان سےباہر جانےمیں اس کو پریشانی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور ترکی عراق اور شام کی سرحد پر واقع کچھ محلوں کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اپنی افواج کو وہاں تعینات کرسکیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی روس اور شام نے دعوی کیا تھا کہ  امریکہ شام کے عراق کی سرحد پر واقع الرقبان کیمپ میں انسانی امداد بھیجنے کے بہانہ وہاں موجود دہشت گردوں کے لئے ہتھیار اور جنگی ساز وسامان بھیج رہا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین