رہبر معظم کا فلسطینی مزاحمتی تحریک کے خطوط کا جواب

رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے فلسطینی مجاہدین کے خطوط  کے جواب میں فلسطین کے غاصبوں کے خلاف جدوجہد کو ظلم ، کفر اور تکبر کے خلاف مزاحمت قرار دیا اور اس پر زور دیاکہ  ہمارے دل میدان جنگ میں آپ کے ساتھ ہیں۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے  فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل زیادنخالہ کے خطوط کے جواب میں  فلسطینی غاصبوں کے خلاف جدوجہد کو مظالم کے خلاف مزاحمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دل میدان جنگ میں  آپ کے ساتھ ہیں  اورآپ کی فتوحات کے تسلسل کے لئے ہماری دعائیں ہمیشہ  آپ کے ساتھ ہیں، آیت اللہ خامنہ ای کے جواب کا متن حسب ذیل ہے۔
بسم الله الرحمن الرحیم
جناب مجاہد بھائی اسماعیل ہنیہ زیدہ عزہ
سلام علیکم
مجھے آپ کا خط موصول ہوا جس میں آپ نے حالیہ فلسطینی جہاد کا تجزیہ بیان کیا ہے، آپ کی جدوجہد ظلم ، کفر اور تکبر کے خلاف مزاحمت ہے ، اور اس طرح کی جدوجہد حق تعالیٰ تعالٰی کو پسند ہے جیسا کہ اس نے ارشاد فرمایا ہے: اِن تَنصُروا اللهَ یَنصُرکُم وَ یُثَبِّت اَقدامَکُم ، خدا کی قدرت سے آپ فتح پائیں گے اور ان شاء اللہ آپ اپنی مقدس اور پاک سرزمین کو غاصبوں کی غلاظت پاک کردیں گے۔
آپ کا بھائی سید علی خامنہ ای
پیر 12 شوال 1442
بسم الله الرحمن الرحیم
جناب مجاہد بھائی زیادنخالہ وفّقه الله و اَعانه
سلام علیکم
مجھے آپ کا برادرانہ خط موصول ہوا، آپ فلسطینی بھائیوں کے عظیم اور فاتح جہاد نے پوری دنیا میں آپ کے چاہنے والوں کی آنکھیں روشن کردی ہیں، ہمارے دل آپ کی جدوجہد کے ساتھ موجود ہیں اور آپ کی فتوحات کے تسلسل کے لئے ہماری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں، خداکا وعدہ سچا ہے، اس نے فرمایا ہے: وَلَيَنصُرَنَّ اللهُ مَن يَنصُرُه ، آخری کامیابی آپ  کی ہو گی ، ان شاء اللہ
آپ کا بھائی سید علی خامنہ ای
پیر 12 شوال 1442

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین