Code : 1855 30 Hit

فلسطین کی حمایت ہماری پالیسی میں شامل ہے:ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے فلسطینی تنظیم حماس کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ ایران کی پالیسی فلسطینی عوام کی حمایت پر استوار ہے ۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ صالح العاروری اور اس کے ہمراہ  وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کی پالیسی فلسطینی عوام کی حمایت پر استوار ہے اور ایران کو فلسطین کے مظلوم اور ستم دیدہ عوام کی حمایت پرفخرہے،ایرانی اسپیکر نے فلسطین کے بارے میں صدی معاملے کی شکست اور ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نواز چند ممالک کے علاوہ کسی بھی ملک نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا،اس ملاقات میں فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے نائب سربراہ نے دورہ ایران اور ایرانی حکام کے ساتھ تعمیری اور مخلصانہ گفتگو پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت علاقے کی صورتحال پیچیدہ اور حساس ہے اور ہمیں خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے اثر و رسوخ کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम