شام میں داعشی سرغنہ اور اہم دہشتگرد کی خودکشی

شام کے صوبے درعا میں اس ملک کی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں داعش کا ایک اہم سرغنہ اور خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔

ولایت پورٹل:نور پریس کی رپورٹ کے مطابق جنوبی شام کے صوبے درعا کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا سرغنہ محمد عبدالله البائع جو ابو سالم العراقی کے نام سے مشہور تھا ہلاک ہوا،واضح رہے کہ ابو سالم العراقی نے شام کی فوج سے ہونے والی جھڑپ اور محاصرے میں آنے کے بعد اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔
 ابو سالم العراقی کا تعلق عراق کے شہر موصل سے تھا اور اس کا ذکر شام کے جنوبی علاقے میں داعش کے اہم سرغنہ کے طور پر ہوتا تھا،واضح رہے کہ عراق کے شہر موصل اور شام کے شہر الرقہ نیز دوسرے علاقوں کی آزادی کے بعد تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ ہوا تاہم اس کے بچے کھچے عناصر اب بھی مختلف علاقوں میں چھپ کر دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں اور اہم حکومتی عہدہ داروں کے ساتھ ساتھ ان ممالک کی عوام کو بھی نشانہ بناتے ہیں جس کے سلسلہ میں متعدد ثبوت موجود ہیں کہ عراق ہو یا شام دونوں ممالک میں دہشتگردوں کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہےجو انہیں کا خاتمہ کرنے کے بہانے ان ممالک میں داخل ہوئے تھے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین