Code : 3473 11 Hit

افغانستان کے شہر ننگرہار میں خودکش دھماکہ؛50افراد جاں بحق اور زخمی

افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر واقع خیوہ علاقہ میں خودکش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں50افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

ولایت پورٹل:روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان  کے صوبہ ننگرہار میں واقع خیوہ علاقہ میں ایک افغان پولیس آفسر کی تشییع جنازہ میں ایک خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں50افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ۔
واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان اور پاکستان سرحد پر ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری  قبول کرنےسے انکار کیا ہے۔
اس خطہ کو داعش کی سرگرمیوں کا علاقہ بھی کہا جاتا ہے۔
اسی دوران افغانستان کے دارالحکومت  کابل کے مغرب میں آج پولیس اور مسلح حملہ آوروں کے مابین تصادم ہواجہاں حملہ آوروں نے سرحد پار ڈاکٹروں کے اسپتال کو نشانہ بنایا۔
اس حملہ میں بھی کم از کم چار افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوئے ۔
تاہم  طالبان کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے میں بھی ملوث نہیں تھے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین