Code : 1779 17 Hit

افغانستان میں شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل؛خود کش دھماکے سے 5 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں شادی کے گھر میں ہونے والے خود کش دھماکے سے 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:افغانستان کے صوبے ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم  5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے اور دیکھتے ہی دیکھتے شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا،صوبائی گورنر عطااللہ خوگیانی نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب شادی کی تقریب میں لوگوں کی آمد شروع ہوگئی تھی،ذرائع کے مطابق اسی دوران ایک بچے نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں،دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کرکے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہلاکتوں میں خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम