Code : 1629 9 Hit

بغداد کی جامع مسجد میں خود کش دھماکہ؛10بے گناہ نمازی شہید

عراق کے دار الحکومت بغداد میں نماز کے وقت خود کش دھماکے میں 10 افراد شہید اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:عراق کے دارالحکومت کی مسجد مہدی المنتظر میں نماز جمعہ کے وقت ایک خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں 10 نمازی شہید اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے،پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے ثابت ہوگیا ہے کہ یہ ایک خود کش دھماکا تھا، خود کش جیکٹ کے حصے ملے ہیں، لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے تاحال کسی شدت پسند جماعت نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی،واضح رہے کہ عراقی افواج نے ملک کے بیشتر حصوں سے داعش کا خاتمہ کردیا ہے اور ملک میں امن و امان کی صورت حال قابو میں ہے تاہم تازہ واقعے سے ثابت ہوتا ہے کہ اب بھی شدت پسندوں کی باقیات موجود ہیں۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम