Code : 1963 3 Hit

کابل میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ؛63 افراد جاں بحق ،182 زخمی

افغان دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 63 افراد شہید جبکہ 182 افراد زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش بمبار نے شادی کی تقریب میں خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 63 افراد جان کی بازی ہار گئے، دھماکہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 40 منٹ پر ہوا،کابل پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والےافراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،اس دہشت گردانی حملے میں ہزارہ کمیونٹی کے افراد نشانہ بنے،عینی شاہدین کے مطابق خودکش دھماکہ اس وقت ہوا جب شادی کی تقریب جاری تھی اور شادی ہال مہمانوں سے بھرا ہوا تھا،دوسری جانب افغان طالبان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے خودکش حملے کی مذّمت کی ہے ،افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ کابل حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम