سوڈانی وزیر اعظم اور کابینہ کے متعدد وزراء نامعلوم بندوق برداروں کےہاتھوں گرفتار

سوڈان میں کچھ نامعلوم مسلح افراد نےاس ملک کے وزیر اعظم اور کچھ وزراء کو حراست میں لے لیا۔

ولایت پورٹل:الحدث ٹی وی  چینل کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم فورسز نے سوڈانی وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا اور انہیں گھر میں نظر بند کر دیان رپورٹ کے مطابق سوڈان کی گورننگ کونسل کے ایک رکن اور عبداللہ ہمدوک کی حکومت کے چار وزراء  یعنی وزیر صنعت ابراہیم الشیخ ، کابینہ امور کے وزیر خالد عمر یوسف ، وزیر اطلاعات حمزہ بلول اور وزیر مواصلات هاشم حسب الرسول کی گرفتاری کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
الحدث نے خرطوم کے گورنر ایمن نور ، سوڈانی کانگریس پارٹی کے رہنما عمر الدقیر کی گرفتاری اور سوڈانی دارالحکومت خرطوم کے داخلی راستوں کو نامعلوم فورسز کی طرف سے بند کرنے کی بھی اطلاع دی۔
درایں اثنا خبر رساں ادارے روئٹرز نے یہ بھی بتایا کہ سوڈانی وزیر اعظم کے میڈیا ایڈوائزر کے خاندان کے قریبی ذرائع نے ایک نامعلوم فوجی گروپ کے ذریعے ان کی گرفتاری کی اطلاع دی جبکہ الحدث ٹی وی چینل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہ سوڈان کی لبریشن اینڈ چینج فورسز کے ترجمان جعفر حسن کی گرفتاری  کی رپورٹ دی ہے ۔
الحدث نے اطلاع دی ہے کہ سوڈانی گورننگ کونسل اور حکومتی عہدیداروں کی گرفتاریاں گورننگ کونسل کے چیئرمین عبدالفتاح البرہان اور وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک کے درمیان آخری ملاقات کے بعد ہوئی ہیں، الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق  سوڈانی ایسوسی ایشن آف پروفیشنل جابز نے یہ بتاتے ہوئے کہ یہ خبر اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے فوجی متحرک ہونے کی نشاندہی کرتی ہے، تمام سوڈانی عوام اور انقلابی قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر وجہ اور عوامل سے قطع نظر فوجی بغاوت کی مخالفت کے لیے سڑکوں پر آئیں ۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین