سعودی عرب پر ایسے ہی حملے کرتے رہیں گے:انصاراللہ

یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے کہا کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی کاروائی مکمل دفاعی ہے، یہ آپریشن تب تک جاری رہے گا جب تک کہ جارحیت پسندوں کے حملے بند نہ ہوں اور محاصرے ختم نہ ہوں گے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے کہا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی کاروائی مکمل دفاعی ہے، انہوں نے مزید کہاکہ  یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ حملہ آوروں کے حملے بند نہ ہوں اور محاصرے ختم نہ ہوں گے انہوں نے مزید کہاکہ ایسے عملی اقدامات کے بغیر جو حقیقی امن کا باعث بنیں کوئی مؤقف اختیار کرنا ، اگرچہ وہ مثبت بھی ہو ، بے معنی ہوگا۔
 عبد السلام نے کہاکہ  جنگ بند کرو اور یمنی قوم کا محاصرہ ختم کرو تاکہ سب کے لئے امن ہوسکے، انہوں نے گذشتہ بدھ کو یہ بھی کہا تھا کہ یمنی عوام کا جائز دفاع جنگ کے خاتمے اور محاصرے تک جاری رہے گا، عبد السلام نے یمنی عوام کے خلاف حملہ آوروں کے جرائم کا حوالہ دیا، یادرہے کہ چھ سال قبل سعودی عرب نے متعدد عرب ممالک کے اتحاد کی شکل میں اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی مدد اور سبز روشنی کے ساتھ اس ملک کی مستعفی اور مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کوپھر سے اقتدار میں  لانے کے بہانے اپنےسیاسی اہداف اور عزائم کو پورا  کرنے کے لیے غریب عرب ملک یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے شروع کیےجو آج تک جاری ہیں ۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت اور یونیسف سمیت اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے بار بار متنبہ کیا ہے کہ یمنی عوام پچھلی صدی کی سب سے بڑی قحط  سالی اور انسانی تباہی کا سامنا کررہے ہیں  تاہم کسی کے کان پر جوں تک نہیں رنگ رہی ہے بلکہ الٹا یمنیوں کے خلاف قانون پاس کیے جارہے ہیں اور انھیں پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین