ولایت پورٹل: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع ، ایرانی فضائیہ کے سربراہ اور فوج کے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ کے نگراں کی موجودگی میں مقامی طور پر تیار کئے گئے پیشرفتہ تربیتی جیٹ طیارے ’’یاسین‘‘ کی رونمائی کی گئی۔
یاسین نامی اس تربیتی جیٹ طیارہ کی رونمائی آج صبح ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی اور مسلح فوج کے سینئر کمانڈر کیپٹن عزیز نصیر زادہ اور دیگر ساتھیوں کی موجودگی میں ہوئی۔
یہ تربیتی طیارہ مسلح افواج کی ٹیکنالوجی یونٹ کے ذریعہ ذیزائن اور تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد ملک میں جنگی جہاز اڑانے میں مہارت پیدا کرنے کے لئے جوانوں کی بہتر تربیت بتلایا گیا ہے۔
یہ تربتیی جیٹ صرف داخلی یونٹ نے بنایا ہے اس کے بنانے میں کسی ملک سے کوئی مدد نہیں لی گئی اور اس طیارے نے امتحانی پرواز بھی کامیابی کے ساتھ پوری کرلی ہے۔
ایران کے تربیتی جیٹ طیارے’’یاسین‘‘ نے بھری اڑان
یاسین نامی اس تربیتی جیٹ طیارہ کی رونمائی آج صبح ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی اور مسلح فوج کے سینئر کمانڈر کیپٹن عزیز نصیر زادہ اور دیگر ساتھیوں کی موجودگی میں ہوئی۔یہ تربیتی طیارہ مسلح افواج کی ٹیکنالوجی یونٹ کے ذریعہ ذیزائن اور تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد ملک میں جنگی جہاز اڑانے میں مہارت پیدا کرنے کے لئے جوانوں کی بہتر تربیت بتلایا گیا ہے۔

wilayat.com/p/2304
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین