Code : 1931 46 Hit

تہران میں ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے طلبا کا احتجاجی مظاہرہ

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں مسلمانوں کے جاری قتل عام کے خلاف تہران میں ہندوستان کے سفارت خانے کے سامنے طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ولایت پورٹل:تہران میں ہندوستان کے سفارت خانے کے سامنے طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں انھوں  نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مسلمانوں کے خلاف حکومت ہندوستان کے اقدامات کی مذت میں نعرے لکھے ہوئے تھے،یہ مظاہرہ ایرانی طلبا نے کیا جنھوں نے عالمی اداروں سے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلمانوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا،ہندوستان کی حکومت نے جموں و کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں فوجی تعینات کر رکھے ہیں اور گذشتہ تین عشروں کے دوران جموں و کشمیر دسیوں ہزار افراد کا قتل ہو چکا ہے،کشمیری عوام کشمیر کے مستقبل کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق ریفرنڈم کرائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ ہندوستان کی حکومت نے اس طرح کے کسی بھی اقدام پر ہمیشہ اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम