سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو امریکی اسلحہ کی فروخت بند کی جائے ؛ ہیومن رائٹس واچ کا نئی امریکی حکومت سے مطالبہ

ہیومن رائٹس واچ نے نئی امریکی حکومت سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو امریکی اسلحہ کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا۔

ولایت پورٹل:رائےالیوم  اخبار کی رپورٹ کے مطابق  ہیومن رائٹس واچ نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اسلحہ فروخت کرنا بند کرے، تنظیم کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ، انھوں نے نئی امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ  یمن کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور اس ملک میں ہونے والے جرائم کے پیش نظر ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کوامریکی  اسلحہ فروخت کرنا بند کردینا چاہئے۔
اس تنظیم کی  رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ یمن میں نئے جنگی جرائم ہو رہے ہیں، یمن میں ملکی معیشت کے خاتمے ، کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور انسانی امداد میں کمی یا اس کے خاتمے کے باعث اس ملک میں بحران بڑھ رہا ہے،مذکورہ بین الاقوامی تنظیم نے سعودی جارحیت کے اتحاد کو ان جرائم کا ذمہ دار ٹھہرایاجبکہ عام طور پر بین الاقوامی تنظیمیں یمن میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کا انتباہ دیتے ہوئے  سعودی جارحیت پسند اتحاد کی اس ضمن میں ذمہ داری کا ذکر نہیں کرتی ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین