Code : 4126 7 Hit

جو آگ سے کھیلتا ہے وہ اسی آگ میں جل جاتا ہے؛چین کی امریکہ کو دھمکی

چین نے متنبہ کیا ہے کہ تائیوان کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کی کوشش کا امریکی اقدام آگ کا کھیل ہے۔

ولایت پورٹل:روئٹرزنیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، چین نے بدھ کے روز امریکہ اور تائیوان کے درمیان کسی بھی باضابطہ تعلقات کی مخالفت پر زور دیا ہے "وہ لوگ جو آتش بازی سے کھیلتے ہیں، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زوہو لیجیان نے امریکی وزیر برائے صحت الیکس آذر کے تائیوان کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا جو لوگ آگ سے کھیلتے ہیں وہ اسی آگ میں جل جاتے ہیں۔
دریں اثنا چین متعدد بار امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کو متحدہ چین کے اصول کا احترام کرنے کی ضرورت پر اپنی سرخ لکیر کے بارے میں بتاچکا ہے اور تائیوان ، ہانگ کانگ ، مکاؤ اور تبت سمیت اپنے ماتحت علاقوں میں علیحدگی پسند دھارے کو اکسانے پر خبردار کرچکاہے، تاہم   ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکہ ، چین کو اقتدار حاصل کرنے سے روکنے کے لئے اقدامات کررہا ہے  جس سے سفارتی تنازعہ کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین فوجی تصادم کا خدشہ پیدا ہو رہا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین