ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کی سہ پہر کو ایک ٹویٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم صرف اتنا کرؤ کہ دوسرے ممالک کے مسائل میں مداخلت بند کردو خاص کر ایران کے مسائل میں۔
انھوں نے کہا کہ تم یقین رکھو کہ ہم کسی بھی امریکی سیاستدان سے مشورہ نہیں کریں گے۔
ظریف نے یہ کہتے ہوئے امریکی صدر کے غلط بیانات کا جواب دیا کہ ایران اگلے چند مہینوں میں وینٹی لیٹر برآمد کرےگا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کی صبح کو ایرانی عوام کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ٹیلی ویژن پر ایران میں بڑی تعداد میں لاشیں بیگوں میں دکھائی گئی ہیں اور اگر ایرانی عوام کو وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہے جو یقینا ہے تو ہم ان کے لیے وینٹی لیٹرز بھیجنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ ایران میں کورونا بہت پھیل چکا ہے۔
اسی طرح ٹرمپ نے ایران کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں تہران کے خلاف بھی بے بنیاد اور غیر یقینی الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ کہا کہ جب میں نے حکومت سنبھالی اس وقت ایران ایک دہشت گرد ملک تھا لیکن اب ایرانی بدل چکے ہیں ،وہ ہمارے ساتھ مقابلہ نہیں کرنا چاہتے بلکہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ایسا نہ کرنے کی واحد وجہ یہ ہے کہ کچھ افراد کہتے ہیں کہ ٹرمپ انتخابات میں ہار جائیں گے اور آپ ایک ہارے ہوئے شخص کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔
دوسرے ممالک کے مسائل میں مداخلت بند کرو؛ایرانی وزیر خارجہ کا ٹرمپ کو انتباہ
ایران کے وزیر خارجہ نے اتوار کی سہ پہر کو امریکی صدر کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایرانی امور میں دخل اندازی ختم کرنے کا مشورہ دیا۔

wilayat.com/p/3354
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین