Code : 3210 15 Hit

امریکہ میں کرونا وائرس کے پیش نظر ریاستی انتخابات کے ملتوی ہونے کا امکان

اوہائیو کے گورنر نے ریاست میں منگل کو ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات منسوخ کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی ریاست اوہائیو کے گورنر نے انٹرا پارٹی بیلٹ منسوخ کرنے کی تجویز پیش کی ہے جو کل منگل کو امریکی صدارتی انتخابات میں پارٹی کو نامزد کرنے کے لئے ڈیموکریٹک امیدواروں کی دوڑ میں ہونے والے تھے۔
اوہائیو کے گورنر نے کہا کہ واضح طور پر کل کی رائے دہندگی بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول ایجنسی کے رہنما اصولوں کی تعمیل نہیں کرتی ہےاس لیےہم کل یہ الیکشن نہیں کر سکتے۔
امریکہ میں انٹرا پارٹی انتخابات کا اگلا مرحلہ منگل کو فلوریڈا ، الینوائے ، اوہائیو اور ایریزونا ریاستوں میں ایک ساتھ ہونا  طے پایاہے۔
امریکہ کے ان انتخابات میں اس وقت براک اوبامہ انتظامیہ میں نائب صدر جو بائیڈن ڈیموکریٹک نامزد سب سے آگے  ہیں جبکہ برنی سینڈرز اور تلسی گبارڈ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔


 
 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین