Code : 1406 10 Hit

یورپی ممالک میں صیہونی جرائم کو بے نقاب کرنے کی مہم کا آغاز

فلسطینی انسانی حقوق کارکنوں‌ نے یورپی ممالک میں ایک نئی ابلاغی مہم شروع کی ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم اور نسل پرستی کو بے نقاب کرنا ہے۔

ولایت پورٹل:یورپ  فلسطین رابطہ گروپ کے زیر اہتمام یورپی ملکوں میں سوشل میڈیا پر اسرائیلی نسل پرستی اور فلسطینی نکبہ کے۷۱ سال کے عنوان سے سوشل میڈیا پر مہم شروع کی گئی ہے، یہ مہم تاریخی ارض فلسطین پر صہیونی ریاست کے قیام کے ۷۱ سال پورے ہونے اور فلسطینیوں کے حقوق کے مسلسل غاصبانہ قبضے کی یاد میں شروع کی گئی ہے،یہ مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی جس میں یورپی ممالک میں عوامی سطح پر فلسطینیوں‌ کے خلاف صہیونی ریاست کے جرائم، اسرائیلی نسل پرستی اور فلسطینیوں کی عمومی زندگی پر مرتب ہونے والے اسرائیلی ریاست کے قبضے کے اثرات کے بارے میں تصاویر اور معلومات شیئر کی جائیں گی،اس مہم کے دوران یورپی ممالک کی حکومتوں، یورپی پارلیمانی اداروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں، انسانی حقوق کے گروپوں اور فلسطینیوں کی حمایت میں کام کرنے والی تنظیموں تک خصوصی پیغامات پہنچائے جائیں گے،یورپی ملکوں میں شروع ہونے والی اس ابلاغی مہم کے ذریعے دنیا کو فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
خیبر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम