Code : 1308 39 Hit

رمضان المبارک میں سعودی حکومت کی پالیسیوں کے مطابق تقریریں کرنا ہوں گی ورنہ مہنگا پڑے گا؛سعودی حکام کا ملک کے خطبا و مقررین کو انتباہ

سعودی عرب کے اسلامی امور کے وزیر نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں سعودی عرب کی مساجد میں خطبا و مقررین کو اپنی تقریریں سعودی حکومت کی پالیسیوں اور راہ و روش کے مطابق کرنا ہوں گی ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ولایت پورٹل:سعودی عرب کے  اخبار الریاض کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے اسلامی امور کے وزیر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے الشرقیہ کے علاقے میں کہا ہے کہ ماہ رمضان میں مساجد میں خطبا و مقررین کو اپنی تقریریں سعودی حکومت کی پالیسیوں اور راہ و روش کے مطابق کرنا ہوں گی ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ریاض کی حکومت اس سلسلے میں کوئی رعایت نہیں برتے گی،سعودی عرب میں گذشتہ دو برس میں جب سے بن سلمان ولیعہد بنے ہیں سیکڑوں کی تعداد میں علما اور سماجی و علمی شخصیات کو اپنے عقیدے کے اظہار اور اسی طرح آل سعود حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے کی بنا پر گرفتار کر کے جیلوں میں بند کیا جا چکا ہے،سعودی عرب کی آل سعود حکومت کے غیر انسانی جرائم کے تحت حال ہی میں 37 بے گناہ افراد کو سزائے موت کا حکم سناتے ہوئے ان کے سر قلم کئے گئے ہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम