روس کے جوہری تجربہ کرنے کی قیاس آرائیاں

کچھ ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ روس یوکرین یا آرکٹک کی سرحد پر جوہری ہتھیار کا تجربہ کر سکتا ہے۔

ولایت پورٹل:ایل بی سی نیوز چینل کی ویب سائٹ  کی رپورٹ کے مطابق کچھ میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ روس ایک تارپیڈو کا تجربہ کرنے جا رہا ہے جو ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے،رپورٹ کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ  روس بلیوگروڈ آبدوز جو پوزیڈون ٹارپیڈو لے جاتی ہے، کا تجربہ کارا سمندر کے علاقے کے گرد کرے گا۔
 دریں اثنا روسی وزارت دفاع کے جوہری یونٹ کی طرف سے چلائی جانے والی ایک ٹرین یوکرین کی طرف بڑھ رہی ہے، اور کہا جا رہا ہے کہ یہ اقدام مغربی طاقتوں کے لیے انتباہ ہے۔
برطانوی اخبار ٹائمز نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ روس یوکرین کی سرحدوں پر جوہری تجربے کی تیاری کر رہا ہے،تاہم ایک دفاعی ذرائع نے کہا کہ یہ تجربہ بحیرہ اسود میں ہو سکتا ہے، ایک اطالوی اخبار نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ نیٹو نے اپنے ارکان کو آرکٹک میں روسی آبدوز مشن کے بارے میں خبردار کیا ہے جو جوہری سپر ٹارپیڈو سے لیس ہے۔
اطالوی اخبار لارپبلیکا نے اطلاع دی ہے کہ نیٹو نے اپنے رکن ممالک کو روسی جوہری آبدوز بیلگوروڈ کے مشن کے بارے میں معلومات بھیجی ہیں جو ایٹمی سپر ٹارپیڈو لے جاتی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین