Code : 1916 11 Hit

اسامہ بن لادن کا بیٹا ہلاک ہوچکا ہے:امریکی ٹیلی وی چینل

القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے صاحبزادے اور ان کے مبینہ جانشین حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ولایت پورٹل:امریکی ٹیلی ویژن چینل ’این بی سی‘ نے سب سے پہلے یہ خبر دی کہ امریکہ کے پاس ایسی انٹیلی جنس اطلاعات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ حمزہ بن لادن کی موت واقع ہوگئی ہے،اگرچہ حمزہ بن لادن کی ہلاکت کیسے ہوئے ہے اس بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم تین امریکی عہدیداروں نے اس خبر کی تصدیق کی ہے،امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر اس خبرتبصرہ نہیں کیا گیا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے،یاد رہے کہ القاعدہ کے اہم رہنما ایمن الظواہری نے 2015 میں اعلان کیا تھا کہ حمزہ بن لادن اس تنظیم کے سربراہ ہوں گے،اس کے بعد آخری بار 2018 میں حمزہ بن لادن کا وہ بیان منظر عام پر آیا تھا جس میں انہوں نے عرب لوگوں سے انقلاب کیلئے جدوجہد کے لیے کہا تھا، ان کی جانب سے سعودی عرب کو بھی دھمکی دی گئی تھی،سعودی عرب نے حمزہ بن لادن کی شہریت اس وقت منسوخ کردی تھی جبکہ امریکہ نے ان کی اطلاع  دینے پر ایک ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम