ولایت پورٹل:المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے زور دیا کہ مبلغین اور علماء کو حقائق سے آگاہ ہونا چاہیے کیونکہ دشمنان اسلام عسکری، سیاسی، سکیورٹی، اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں اپنی پوری طاقت اور صلاحیت کے ساتھ سرگرم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو اندر سے نشانہ بنانے کا منصوبہ ہے اور امریکہ اور صیہونی حکومت سے وابستہ بعض ممالک میں بعض علماء اسلام کی مسخ شدہ تصویر پیش کرنے کے درپے ہیں۔
یمن کی انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ لوگوں کو تقویٰ اور صدقہ کے میدان میں تعاون اور ضرورت مندوں کی مدد کی طرف راغب کیا جائے، الحوثی نے کہا کہ اسلام کے دشمن کفر کو فروغ دینے اور دین کے اصولوں سے روگردانی کے لیے اسلامی معاشرے کو بگاڑنا اور گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری امت کو دشمنوں نے نشانہ بنایا ہے ،اسے گمراہ کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں لہذا علماء کو لوگوں کی رہنمائی اور آگاہی کی کوشش کرنی چاہیے۔
کچھ لوگ اندر سے امت مسلمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں:عبدالمالک الحوثی
یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ کچھ لوگ اندر سے امت مسلمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسلام کی مسخ شدہ تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
wilayat.com/p/9689
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین