Code : 1415 14 Hit

بعض طاقتیں اپنے مفادات کی خاطر ایران اور پاکستان کے تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں:پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بہت سی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات معمول کے مطابق رہیں۔

ولایت پورٹل:پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بعض طاقتیں تہران اور اسلام آباد کے مابین تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاکہ اپنا ذاتی ایجنڈا حاصل کرسکیں،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب کبھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی، تب تب ایران اور پاکستان نے اعلیٰ سطح پر دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے ہر منفی کوشش کو ناکام بنا دیا،پاکستان کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایسی طاقتیں ہیں، جو ایران کو خطے میں خطرہ سمجھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ طاقتیں کون سی ہیں، وہ اس حوالے سے ابھی نام نہیں لے سکتے۔
سحر




0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम