Code : 3087 13 Hit

کچھ لوگ سلامتی کونسل کو نیٹو کے فورم میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؛اقوام متحدہ کے شامی مندوب

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے مستقل نمائندے نے کہا کہ دمشق کی رضامندی کے بغیر ترکی یا کسی اور ملک کی شام میں موجودگی غیر قانونی ہے۔

ولایت پورٹل:شام کی سرکاری  خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے نے اس تنظیم میں موجود کچھ ممالک کے عہدہ داروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے کچھ ممبر ممالک سلامتی کونسل کو ترکی کی حمایت کے لئے شمالی اٹلانٹک معاہدہ تنظیم (نیٹو) کے فورم میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔
بشار الجعفری نے جمعرات کے روز مغربی ایشیاء سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران  کہا کہ دمشق  شام میں  ترکی یاکسی  دوسرے ممالک کی غیر قانونی طور پر موجودگی کی مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔
شام کے نمائندہ نے اجلاس کے دوران سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ شمالی شام میں ترکی کے معاندانہ رویے کو روکے نیز انقرہ کی طرف سے دہشت گرد گروہوں اور صہیونی حکومت  کی جانب سےشام کی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کی حمایت کو  بھی بند کیا جائے۔
جعفری نے کہا کہ ادلب میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کی حالیہ پیشرفت کے سبب صوبے میں دہشت گردوں کا خطرہ ختم ہو گیا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین