Code : 4417 3 Hit

کچھ امریکی کمپنیاں عراق میں جاسوسی کررہی ہیں: عراقی پارلیمنٹ ممبر

عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے ملک میں امریکی کارپوریشنوں کی کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنیاں جاسوسی کر رہی ہیں۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کی توانائی کمیٹی کے ممبر ، محمود الزجراوی نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی کمپنیاں اپنے ملک کے لئے کام کر رہی ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ برسوں گذرجانےکے باوجود ان کمپنیوں نے عراق کے لیے کچھ  نہیں کیا، الزجراوی نے کہا کہ اگرچہ عراق میں ان کمپنیوں کے منصوبوں کی مالی اعانت کے لئے بہت بڑی رقم مختص کی گئی ہے  لیکن ان کمپنیوں کے ذریعہ ملک میں کوئی عملی کارنامہ حاصل نہیں ہوا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ کچھ امریکی کمپنیاں تو جاسوسی کی سرگرمیاں بھی کرتی ہیں۔
عراقی نمائندے نے مزید کہاکہ امریکی کمپنیوں اور ہمسایہ ممالک سے تعلق رکھنے والی کچھ کمپنیوں نے اقتصادی اور تیل کے شعبوں میں کچھ نہیں کیا ہے،یادرہے کہ اس سے قبل بھی متعدد دیگر عراقی نمائندوں نے ملک میں امریکی کمپنیوں کی سرگرمیوں کے خلاف احتجاج کیا تھا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین