Code : 2321 123 Hit

رہبر انقلاب کی نظر میں سوشل میڈیا کی افادیت اور حق کی پیغام رسانی میں اس کا کردار

رہبر معظم نے فرمایا: اگر میں رہبر نہ ہوتا تو میں سوشل میڈیا کی ایک ٹیم بناتا اور اس ٹیم کی سربراہی اپنے ہاتھ میں لیتا اور سوشل میڈیا کے ذریعہ دین کی حقیقی روح کی ترجمانی کرتا اور لوگوں کے ذہن بنانے میں اسکو بھرپور طریقہ سے استعمال بھی کرتا، لیکن اب میں جس مقام پہ ہوں، میرے پاس اس کام کیلئے وقت نہیں ہے، لہذا یہ کام اب آپ لوگ کریں۔

ولایت پورٹل: رہبر معظم نے ایک مرتبہ اپنے یہاں سوشل میڈیا پر کام کرنے والے نوجوانوں اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے درمیان خطاب کے دوران، دور حاضر میں سوشل میڈیا کی طاقت اور دنیا والوں تک اسلام، انقلاب اور تشیع کے حقیقی پیغام کو پہونچانے کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا: اگر میں رہبر نہ ہوتا تو میں سوشل میڈیا کی ایک ٹیم بناتا اور اس ٹیم کی سربراہی اپنے ہاتھ میں لیتا اور سوشل میڈیا کے ذریعہ دین کی حقیقی روح کی ترجمانی کرتا اور لوگوں کے ذہن بنانے میں اسکو بھرپور طریقہ سے استعمال بھی کرتا، لیکن اب میں جس مقام پہ ہوں، میرے پاس اس کام کیلئے وقت نہیں ہے، لہذا یہ کام اب آپ لوگ کریں، پھر انہوں نے اس سے مشابہ ایک اور جملہ فرمایا، میری نظر میں اس وقت مساجد کی باجماعت نمازوں میں شریک نوجوان، جو فرض نماز ادا کر چکا ہوتا ہے اور اس کے بعد جب وہ ان عبادات کی طرف آتا ہے جو نفلی ہیں،میری نظر میں ان عبادات اور نفلی اذکار سے زیادہ بڑی عبادت یہ ہے کہ اس کے ہاتھ میں موبائل ہو، اسکی انگلیاں موبائل کے بٹنوں پہ ہوں، اور ان کے ذریعہ نسل آدم کو منحرف کرنے والی قوتوں کا وہ مقابلہ کرے اور اپنے اردگرد موجود نوجوان نسل کو انحراف سے بچانے میں اپنا پورا پورا کردار ادا کرے، کیوں کہ جو شخص مسجد میں بیٹھ کر اللہ اللہ کرتا ہے وہ صرف اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کرتا ہے، جبکہ یہ(سوشل میڈیا) وہ جہادی میدان ہے جس میں آپ اپنی نسل کو بچاتے ہیں، لیکن یہ ہوگا کب؟؟ یہ تب ہوگا جب آپکا شعور اورادراک اس سطح کا ہو، جب آپ خود اس سطح کے نہیں ہونگے تو فتنہ کی پہچان کیسے ہوگی؟
اور جب فتنہ کی پہچان نہیں ہوگی تو آپ خیر سمجھ کر شر کی تبلیغ کریں گے، سچ سمجھ کر جھوٹ کی ترویج کریں گے، خدمت سمجھ کر آپ تخریب کا کام کریں گے، اور میں نے دیکھا ہے کہ دشمن یہ کام کرتا ہے شعور کیساتھ اور وہ مسلمانوں کو اور عقیدہ ولایت پہ قائم لوگوں کو نقصان پہنچتا ہے، اور دوست فائدہ پہنچانے کی نیت سے وہی کام کرتا ہے جو دشمن کررہا ہے، اس سے بڑھ کر جہالت اور اس سے بڑھ کر نقصان دہ اور کون سی چیز ہوسکتی ہے؟اور وجہ کیا ہے؟ شعور کا نہ ہونا، وجہ کیا ہے عقل کا استعمال نہ کرنا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम