Code : 2730 13 Hit

یمن سے چھ سعودی قیدی رہا

یمن کی قومی کمیٹی برائے جیل امور کے سربراہ نے چھ سعودی قیدیوں کی رہائی اور ان کو ریڈ کراس کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:انصار اللہ ویب سائٹ کی  رپورٹ کے مطابق یمن کی قومی کمیٹی برائے جیل امور کے چیئرمین عبد القادر المرتضی نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی  کمیٹیوں کے نزدیک قید کچھ سعودیوں کو رہا کیا گیا ہے،المرتضی نے مزید کہا کہ چھ سعودی قیدیوں کی رہاکر کے ریڈ کراس کے حوالے کردیا گیا  ہے اب  صنعا  سعودی حکام کی جانب سے اسی طرح کے اقدام کا انتظار کررہی ہے کہ وہ کب تک یمنی قیدیوں کو رہا کرتے ہیں ،یادرہے کہ مذکورہ کمیٹی نے گذشتہ سال اکتوبر میں  بھی یکطرفہ اقدام کے تحت  جارحیت پسند اتحاد کے 350 اسیروں کو رہا کیا تھا ، جن میں تین سعودی اسیر بھی شامل تھے،واضح رہے کہ کچھ ہی عرصہ قبل ، مأرب شہر کی جیل میں  یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے تین قیدیوں پر سعودی اتحاد کے چیلوں نے اتنا تشدد کیا کہ مرنے کے قریب ہوگئے ،یمن کی قومی کمیٹی برائے جیل امور نےاس گھناؤنے جرم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  یمنی قیدیوں کے قتل کے باعث غداروں سے نفرت اور بغض میں اضافہ ہوتا ہے نیز ہماری  قوم کے ساتھ ان کے مذموم عزائم کا پتہ چلتا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम