Code : 2564 64 Hit

سعودی عرب اور قطر کے درمیان اہم تنازعے حل ہوچکے ہیں:کویتی اخبار

کویت کے ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق قطری اور سعودی عہدیداروں نے خلیج فارس تعاون کونسل سے متعلق تنازعات کے حل کے لئے کچھ اہم رکاوٹیں دور کردی ہیں۔

ولایت پورٹل:کویت کے اخبار القبس نے سنیچر کے دن اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ قطری اور سعودی عہدیداروں کے درمیان  خلیج فارس تعاون کونسل سے متعلق  تنازعات کے حل کے لئے دو سال سے مشاورتیں چل رہی ہیں جن میں اہم مسائل حل ہوچکے ہیں تاہم مشاورتیں ابھی جاری ہیں،رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ خلیج فارس تعاون کونسل سے متعلق  تنازعات کو حل کرنے کے لئےسعودی عرب اور قطر دونوں ملکوں کے مفادات کے تحفظ پر مبنی معاہدہ کی ضرورت ہے،باخبر ذرائع نے سعودی اور قطری عہدیداروں کے مابین ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات بیان نہ کرتے ہوئے  بتایا  ہے کہ دونوں فریقوں نے حال ہی میں بحران کے حل کی راہ میں حائل کچھ اہم رکاوٹوں کو دور کرلیا ہے،مذکورہ اخبار نے مزید لکھا ہے کہ  امید ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،یاد رہے کہ شاہ سلمان نے حال ہی میں قطر کے شیخ تمیم کو 10 دسمبر کو ریاض میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے،قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے تقریبا دو سال سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں ،مذکورہ ممالک نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کے لیے 13شریں رکھی ہیں جن میں تہران کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے ، الجزیرہ کو بند کرنے ، اخوان المسلمون اور حماس کی حمایت منقطع کرنا شامل ہے۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम