شیرین ابو عاقلہ کو صیہونیوں نے قتل کیا ہے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی صحافی شیرین ابو عاقلہ صیہونی فوجیوں کی گولی سے قتل ہوئی ہیں۔

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس ادارے کے ترجمان روینہ شام دیسانی کا کہنا ہے کہ اب تک ہو نے والی تحقیقات کے مطابق غاصب اسرائیلی فورسز کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ  کی زد میں آکر ابو عاقلہ جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی رپورٹرزخمی ہوا۔
واضح رہے کے الجزیرہ سے تعلق رکھنے والی رپورٹر شیریں ابو عاقلہ کو مغربی کنارے کے قریب نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری غاصب اسرائیلی فوجی آپریشن کی کوریج کے دوران نشانہ بنایا گیا، ہیومن رائٹس  کے ترجمان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف ادروں کی طرف سے اب تک کی جانے والی تحقیق میں یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کے ابو عاقلہ اور ان کے ساتھی کو باقاعدہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ صیہونی حکام نے اب تک اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، حال ہی میں اس سلسلہ میں ایک صیہونی عدالت نے اس صیہونی فوجی کو باعزت بری کر دیا جس پر الزام ہے کہ اس نے شرین ابو عاقلہ کو گولی ماری، صیہونی عدالت کا کہنا تھا کہ فوجی کو مجرم قرار نہیں جا سکتا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین