سیف القدس جنگ کی فتح میں شہید قاسم سلیمانی برابر کے شریک تھے؛فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کا بیان

سیف القدس کی جنگ میں فتح کی سالگرہ کے موقع پر فلسطینی عوامی مزاحمتی کمیٹیوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنرل حاج قاسم سلیمانی اس فتح میں فلسطینیوں کے ساتھ شریک تھے۔

ولایت پورٹل:فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں کی عسکری شاخ کے ترجمان نے سیف القدس کی فتحیاب جنگ اور غزہ کی پٹی میں غاصب صیہونی فوج کی عبرتناک شکست کی برسی کے موقع پر سیف القدس کے بارے میں مزاحمت کے محور اور اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس جنگ میں قابض غاصب صیہونی فوج کو شکست دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یروشلم کی سیف القدس جنگ نے اسرائیلی فوج کی طاقت کو چکنا چور کر دیا اور سابق دہشت گرد وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی ساکھ کو تباہ کر دیا، العہد چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی عوامی مزاحمتی کمیٹیوں کی عسکری شاخ ناصر صلاح الدین بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عطایا نے کہا کہ آج مزاحمت اپنی تمام تر قوتوں کے ساتھ آزادی کا راستہ طے رہی ہے اور واپسی اور اصل منزل کی طرف لوٹ رہی ہےجو پورا فلسطین ہے۔
 انہوں نے کہا کہ سیف القدس نے ہم پر ثابت کر دیا کہ غاصب صیہونی حکومت اور اس کے مجرم غاصبوں کا ہماری سرزمین میں کوئی مستقبل اور کوئی تحفظ نہیں ہے اور وہ اس سرزمین میں غیر ملکی ہیں لہذا انہیں وقت ختم ہونے سے پہلے نکل جانا چاہیے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین