Code : 3534 8 Hit

شہید سلیمانی نے غزہ پٹی میں مزاحمتی تحریک کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا: جہاد اسلامی

لبنان میں فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے نمائندے نے غزہ پٹی میں مزاحمت کو مستحکم کرنے میں شہیدقاسم سلیمانی کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کی مزاحمتی تحریک نے صیہونی حکومت کے داخلی محاذ کو ظاہر کیاہے۔

ولایت پورٹل:فلسطینی نیوزالقدس کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں فلسطینی جہاد اسلامی موومنٹ کے نمائندے احسان عطایا نے لبنان کو جنوبی لبنان کی آزادی کی سالگرہ (25 مئی 2000) اور مزاحمت سے شکست  کھا کرصیہونی فوجیوں کے فرار کی مبارکباد دی۔
عطایا نے فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "صدی کے معاہدے" کی ناکامی اور اس کے نفاذ کی روک تھام میں فلسطین کے موقف کی یکجہتی ایک اہم عنصر ہے۔
انھوں نے کہا کہ  غزہ کے واپسی مارچ فلسطینی عوام کے اتحاد کے دلچسپ مناظر پیش کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت اور صیہونی دشمن ، صدی معاہدے کو معمول کے مطابق نافذ کرنے میں ناکام رہنے کے بعد  کچھ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے دوڑپڑے ہیں۔
عطایا نے مزید کہا کہ شہیدقاسم سلیمانینے غزہ میں مزاحمت کی صلاحیت کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ، ایک ایسی مزاحمت جو صیہونی حکومت کی فوج کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی جو فوج اپنے آپ کو"ناقابل تسخیر فوج" کہلاتی تھی لیکن مزاحمت کے میزائل اس فوج کو درہم برہم کرنے ، اس کی شبیہہ کو داغدار بنانے اور اس کے داخلی محاذ کو ظاہر کرنے میں کامیاب رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمتی تحریک نے بہت سارے شہدا دیے ہیں جو اس تحریک کی طاقت کو مضبوط بنانے اور اس کے مقام کے عروج بخشنے میں حصہ دار ہیں۔
عطایا نے کہا کہ ان شہدا نے یہ ثابت کیا کہ وہ صہیونی امریکی منصوبے کے حقیقی مخالف ہیں  خاص طور پر غزہ میں جہاں اس کے میزائل دشمن کے رہنماؤں کو خوفزدہ کرتے ہیں اور اس کے باشندے پناہ گاہوں میں بھاگ جاتے ہیں تاکہ وہ میزائلوں کا نشانہ نہ بنیں۔


 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین