Code : 1487 50 Hit

ایران ہمارے خلاف یمنیوں کے حملوں کی حمایت کر رہا ہے:شاہ سلمان

سلمان بن عبدالعزیز نے یمن کے خلاف سعودی جارجیت کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ سعودی عرب کے خلاف یمن کے حملوں کی حمایت کر رہا ہے۔

ولایت پورٹل:ہفتے کی صبح مکہ مکرمہ جیسی مقدس سرزمین پر ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے چودھویں سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے بادشاہ نے ایک بار پھر عالم اسلام کے درمیان نفاق کا بیج بونے کی پوری کوشش کی،سلمان بن عبدالعزیز نے یمن کے خلاف سعودی جارجیت کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ سعودی عرب کے خلاف یمن  کے حملوں کی حمایت کر رہا ہے،سعودی عرب کے بادشاہ نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی جانب بھی کوئی اشارہ کیے بغیر دعوی کیا کہ مکہ اجلاس کا مقصد خطے میں امن و استحکام کے قیام کی کوشش کرنا ہے،دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری یوسف بن احمد العثیمین نے بھی مکہ اسلامی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بے گناہ یمنی عوام کے خلاف سعودی حکومت کے جنگی جرائم کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر آل سعود حکومت کی حمایت کا اعلان کیا،قابل ذکر ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کا چودھواں سربراہی اجلاس ہفتے کی صبح مکہ مکرمہ میں شروع ہوا ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम