Code : 2219 90 Hit

شاہ سلمان کے باڈی گارڈ کا قتل

سعودی عرب نے شاہ سلمان کی ذاتی محافظ کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان کا قتل ذاتی اختلافات کی بنا پر ہوا ہے۔

ولایت پورٹل:سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل عبدالعزیز الفغم شاہ سلمان کے باڈی گارڈ آج صبح ہسپتال میں لےجاتے ہوئے راستے میں انتقال کر گئے، اس کے بعد سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ان کے مارے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کو ذاتی اختلاف  کی وجہ سےقتل کیا گیا ہے، سعودی وزارت داخلہ کے بیان میں آیا ہے کہ قاتل نے ان کو قتل کرنے کے بعد وہاں موجود حفاظتی اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی  تو اہلکاروں  نے بھی جوابی کاروائی کی اور فائرنگ کے تبالہ  میں وہ مارا گیا،سعودی اخبار الشرق الأوسط ان  کی موت کی وجوہات کی طرف سارا کئے بغیر لکھا ہے کہ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم  اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد جان کی بازی ہار گئے، اسی اخبار نے مزید لکھا ہے کہ یہ میں میجر جنرل پہلے ملک عبداللہ بن عبدالعزیز کے باڈی گارڈز تھے اور ان کے انتقال کے بعد یہ شاہ سلمان کے باڈی گارڈ ہوگئے، سعودی چینل الاخباریہ نے لکھا ہے کہ  جنرل اپنے ذاتی اختلافات کی بنا پر جدہ میں موجود اپنے گھر میں گولی کا نشانہ بنے اورہلاک ہوگئے تاہم سعودی عرب کے  ایک دوسرے اخبار عکاظ  نے  ان کی موت کو کو مشکوک قرار دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جہاں ایک طرف سعودی حکام شاہ سلمان  کے محافظ کی موت کی وجہ  ذاتی اختلافات بیان کر رہے ہیں وہیں پر سوشل ل میڈیا کے صارفین اس موت کو مشکوک قرار دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ انہیں قتل کیا گیا ہے، صارفین نے لکھا ہے کہ اگر ذاتی اختلاف کی بنیاد پر مارے گئے ہیں تو حفاظتی اہلکار ان کے گھر کے باہر کیا کر رہے تھے اور اور قاتل کو براہ راست گولیاں  کیوں ماری گئیں تاکہ وہ مر جائے اور فائل بند ہوجائے، ایک صارف نے تو یہاں تک  لکھا ہے کہ مجھے تو یہ قتل جلال خاشقجی کے قتل کی طرح لگتا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम