Code : 2041 4 Hit

غزہ پٹی میں لگاتار کئی دھماکے؛3 فلسطینی شہید

صہیونی فوج نے دہشت گردانہ کاروائی کرتے ہوئے غزہ پٹی میں لگاتار دو دھماکے کیے ہیں جن کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے دہشت گردی کرتے ہوئے غزہ پٹی پر لگاتار کئی دھماکے کیے ہیں جن میں سے ایک غزوہ میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر اور دوسرا مغربی غزہ میں فلسطینی پولیس کے ہیڈکواٹرپر کیا گیا ہے جن کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں ، زخمیوں کو کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں سے دو افراد کا تعلق تحریک جہاد اسلامی سے ہے ،ادھر صہیونی فوج نے غزہ میں ہر طرح کے دھماکوں کا انکار کرتے ہوئے فوج کے ترجمان نے بی بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ غزہ پر کسی بھی طریقے کے دھماکے سے بے خبر ہیں۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम