Code : 2158 44 Hit

بغداد میں متعدد بم دھماکے

عراق کے سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کے دارالحکومت بغداد میں کئی دھماکوں کی خبر دی ہے۔

ولایت پورٹل:النشرہ کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ پیر کی رات شمالی بغداد کے الشعب علاقے میں سڑک کے کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے،جنوبی بغداد کے الشرطہ الرابعہ اور حی الاعلام علاقوں میں دو بم دھماکوں میں پانچ عام شہری زخمی ہوگئے، گذشتہ سنیچر کو بھی عراقی ذرائع نے بغداد کے مختلف علاقوں میں پانچ دھماکوں کی خبر دی تھی جس میں کم سے کم گیارہ افراد زخمی ہوئے تھے ،عراق میں داعش دہشتگردوں کی ناکامی کے باوجود اس ملک کے بعض علاقوں میں دہشتگرد گروہ کے افراد موجود ہیں اور اکا دکا دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں،عراقی سکیورٹی فورسز اس ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम