مغربی کنارے میں صہیونیوں کے ہاتھوں متعدد فلسطینی نوجوان گرفتار

صہیونی غاصبوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں مزید 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

ولایت پورٹل:فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی فورسز نے آج (جمعرات) کو مغربی کنارے کے متعدد علاقوں میں حراستی مہم شروع کی جس کے تحت قابض فوج نے بیت المقدس کے علاقے وادی شاہین میں جھڑپ کے دوران چار فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
اس تنازعے میں صیہونیوں نے فلسطینیوں پر صوتی گرنیڈ اور آنسو گیس پھینکی ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، در ایں اثنا صیہونی قابض فوجیوں نے رام اللہ اور البریح صوبوں میں پانچ دیگر فلسطینیوں اور الخلیل کے شمال مغرب میں واقع صوف سے دو فلسطینیوں کو بھی ان کے گھروں پر چھاپہ مار کر ان کے گھروں کی تلاشی لینے کے بعد گرفتار کر لیا، در ایں اثنا جنین میں بھی صیہونیوں نے جبہ شہر سے تین فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
یاد رہے کہ صیہونیوں نے رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی فلسیطنیوں کے خلاف اپنے جرائم  تیز کر دیے ہیں جبکہ دوسری طرف فلسطینیوں نے بھی پہلے سے کہیں زیادہ شجاعت اور بہادری کے ساتھ صیہونیوں کا مقابلہ کرنا شروع کیا ہے جس کی مثال حالیہ مہنیوں میں ہونے والی شہادت طلبانہ کاروئیوں کی شکل میں دیکھنے کو ملتی ہے جس سے صیہونیوں پر بوکھلاہٹ طاری ہو گئی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین