Code : 2714 3 Hit

نئے سال کے آغازسے قبل ترکی میں داعش کے 70 ارکان گرفتار

ترک پولیس نے نئے سال کے موقع پر داعش سے منسلک 70 مشتبہ افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا۔

ولایت پورٹل:روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نئے سال کی تقریبات کا آغاز ہونے سے قبل ترک پولیس نے حیرت انگیز حملے کے دوران پیر کو داعش سے منسلک 70 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیایادرہے کہ دو سال قبل نئے سال کی آمد کے موقع پر  استنبول میں نائٹ کلب پر داعش کے حملے اور39 افراد کی ہلاکت کے بعد ترکی کی پولیس نے پچھلے دو سالوں میں متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے،واضح رہے کہ ترک پولیس نے نئے سال کی آمد اور اس موقع پر منعقد ہونے والے متعدد جشن کے پیش نظر بدھ کے روز  سےداعش سے وابستہ عناصر کی گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کیا ہے،قابل ذکر ہے کہ 2013 سے جب سے داعش دہشتگرد گروہ منظر عام پر آیا ہے اس وقت سے لے کر آج تک اس گروپ کے ذریعہ ترکی  پر متعدد حملے کیے جاچکے ہیں،ان حملوں کے جواب میں ترکی نے بھی  ملک کے اندر اور باہر انسداد دہشت گردی کی کاروائیاں شروع کیں ہوئی ہیں،ترک حکومت کے شائع کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس ملک نے اب تک8600 سے زیادہ داعش  سے منسلک مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن  میں 7500 غیر ملکی عناصر ہیں جو اپنے ملکوں کو لوٹائے جا چکے ہیں تاہم  ابھی بھی ترکی کی جیلوں میں 1140سے زائد داعشی دہشتگرد زیر حراست ہیں۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम