افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 12 دہشت گرد کمانڈر ہلاک

افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور خفیہ ادارے کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مسلح دہشت گردوں سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوگئے۔

ولایت پورٹل:افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سکیورٹی فورسز اور خفیہ ادارے کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مسلح دہشت گردوں  سے تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوگئے،اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست میں افغان خفیہ ایجنسی اور افغان سکیورٹی فورس کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مسلح  وہابی دہشت گردوں نے اہلکاروں پر حملہ کردیا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے  گھمسان کی جھڑپ میں 12 دہشت گرد کمانڈروں کو ہلاک کردیا،افغان خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (NDS) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے شدت پسند کمانڈرز کا تعلق خوست، پکتیکا اور پاکتیا میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث گروہ سے تھا، کاروائی میں 3 کمانڈرز کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا،افغان خفیہ ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک اور گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق حقانی نیٹ ورک سے ہے، کاروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، افغان حکام نے اس کاروائی کو بڑی کامیابی قرار دیا ہے ۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین