افغانستان کے صوبۂ قندہار میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں70 طالبان دہشتگرد ہلاک

افغان ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے صوبہ قندہار میں حفاظتی دستوں کے ذریعہ کیے جانے والے ایک آپریشن میں 70 طالبان دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:طلوع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  افغانستان کے صوبہ قندہار میں افغان سکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران 70 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق افغان فورسز نے قندہار کے علاقہ پنجوائی میں ایک آپریشن کے دوران 70 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں 6 غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے قندہار کے علاقوں  خاک تپہ، چرخاب اور خندق میں فوجی کارروائی کے دوران 70 طالبان کو ہلاک کردیا جن میں 3 چچنی اور 3 پاکستانی دہشت گرد شامل ہیں جبکہ 64 طالبان کا تعلق افغانستان سے ہے۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین