Code : 2628 29 Hit

کشمیر میں جاری کشیدگی کے سلسلہ میں سلامتی کونسل کا اجلاس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے چینی مندوب کی درخواست پر اجلاس کرےگی۔

ولایت پورٹل:رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور اس خطے میں پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی کا جائزہ لینے کے لئے چینی مندوب کی درخواست پر منگل کے روز سلامتی کونسل کا اجلاس ہوگا،اقوام متحدہ کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ  پاکستان اور چین کی درخواست پر اگست میں ہونے والے پہلے اجلاس کی طرح  یہ اجلاس بھی بند دروازوں کے پیچھے ہوگا،رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے سلامتی کونسل کو لکھے جانے والےاپنے خط میں لکھاہے کہ صورتحال کےزیادہ بگڑنے اور مزید جھڑپوں کے خطرے کی بنا پرچینی حکومت پاکستان کی درخواست کا اعادہ کرنے اور جموں و کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،اقوام متحدہ کے سفارت کاروں نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے  رائٹرزنیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ اجلاس منگل کو ہوگا،یادرہے کہ  رواں سال اگست کے اوائل میں ہندوستان کی حکومت نے خطہ کشمیر میں وسیع پیمانے پر ہونے والےاحتجاج کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خطے کی خودمختاری یا آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا اور صوبہ جموں و کشمیر کو دو خطوں میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا جو براست مرکزی حکومت کے زیر انتظام ہوں گے،تب سے ، کشمیر کرفیو جیسی حالت میں ہے اور اس علاقے میں کئی ہزار ہندوستانی فوجی تعینات ہیں، واضح رہے ہندوستانی حکومت کے اس فیصلہ کے بعد سے لے کر اب تک  جموں کشمیر میں  موبائل فون اور انٹرنیٹ منقطع ہیں اور شہریوں کو کشمیر کے اندر ایک جگہ سے دوسری جگہ تک  جانے کے لئے متعدد فوجی چوکیوں  گزرنا پڑتا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین