Code : 3794 38 Hit

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی سطح پر جنگ بندی کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے کورونا کے عالمی بحران کے تناظر میں عالمی سطح پر تنازع کے خاتمے اور دنیا بھر میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرار داد منظور کی ہے جس میں کرونا وائرس کے عالمی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی سطح تنازع کے خاتمے اور دنیا بھر میں جنگ بندی کی اپیل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس قرارداد کو تین ماہ کے مذاکرات کے بعد منظور کیا گیا  اور کورونا وائر س کے ساتھ محاذ آرائی کو آسان بنانے کے لئےدنیا بھرمیں تنازعہ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یادرہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل ممبران ہفتوں سے دنیا کے مختلف حصوں میں فوری طور پر جنگ بندی کے مطالبے پر مبنی قرار داد کے مسودے پر کام کر رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس سے نبر آزما ممالک اور بین الاقوامی ادارے زیادہ آسانی سے اس مرض سے نمٹ سکیں۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ بندی کی عالمی قرار داد منظور کرنے کی پچھلے دور کی کوششوں میں  امریکہ نے اس قرارداد کی مخالفت کی تھی تاکہ عالمی برادری ایک بار پھر فوجی تنازع کے خاتمے کا مطالبہ کرنے میں ناکام ہو جائے لیکن اب یہ قرارداد متعدد مشوروں کے بعد منظور کرلی گئی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ اس قرارداد کا مقصد مہلک کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے مخصوص حالات کے پیش نظردنیا بھر میں تمام فوجی تنازعات کو روکنا ہے۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین