Code : 2381 81 Hit

ہالی ووڈ کی ماڈل اور ہیروئن کے ساتھ سعودی ولی عہد کے تعلقات کا اسکینڈل منظر عام پر

ہالی ووڈ کی ماڈل اور ہیروئن کا کہنا ہے کہ بن سلمان بہت اچھے انسان ہیں ان کے ساتھ رہ کر سکون ملتا ہے،میرے ان سے افلاطونی قسم کے تعلقات ہیں۔

ولایت پورٹل:کچھ عرصے سے ذرائع ابلاغ میں ہالی وڈ کی ہیروئن اور ماڈل لنڈسے لوہن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان گہرے تعلقات کی خبریں آ رہی ہیں ، جن کے بعد آخر کار کار لینڈسے لوہن کے والد مائیکل لوہن نے پیر کے روز ان خبروں پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سعودی ولی عہد کے میری بیٹی کے ساتھ محترمانہ اور افلاطونی تعلقات ہیں ،لینڈسے لوہن کے والد اپنی بیٹی پر فخر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ  بن سلمان کے ساتھ اس کے قریبی تعلقات ہیں لیکن یہ روابط افلاطونی اور محترمانہ ہیں وہ دونوں صرف دوست ہیں جیسا کہ مشرقِ وسطیٰ میں لینڈسے کے اور بہت سارے دوست ہیں اس لیے کہ وہ وہاں پر کافی مشہور ہیں، لینڈسے لوہن  کے والداس سلسلہ میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میری بیٹی شام میں جو کام کر رہی ہے اس کے بارے میں کسی کو کوئی مطلب نہیں اور نہ ہی کوئی اس کے بارے میں بات کرتا ہے زرائع ابلاغ  صرف غلط بات ہی پیش کرتے ہیں جبکہ بن سلمان کے ساتھ اس کے روابط نہایت ہی محترمانہ  اور افلاطونی ہیں،بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد لینڈسے کو اپنے جہاز پر سوار کرتے رہتے ہیں اورآئے دن  اس کو قیمتی تحائف بھی  پیش کرتے رہتے ہیں،لینڈسے لوہن کے والد سے جب سوال کیا گیا کہ کیا آپ پریشان نہیں ہیں کہ آپ کی بیٹی کے ایسے شخص ساتھ روابط ہیں جو جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہے تو انھوں نے  اس کے جواب میں کہا یہ صرف الزامات ہیں جو ابھی تک ثابت نہیں ہوسکے ہیں، میری بیٹی کہتی ہے کہ بن سلمان بہت  اچھے انسان ہیں، وہ  ان کے ساتھ رہتے ہوئے میں امن کا احساس کرتی ہے اور ان کے اردگرد بہت سارے دیگر اچھے افراد بھی موجود ہیں نیز وہ  جانتے ہیں کہ کس طرح سے دوسروں سے برتاؤ کیا جائے، یاد رہے کہ لوہن کئی سال سے  دبئی میں مقیم ہیں ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ مشرقی وسطیٰ کے بہت سارے اعلی عہدے دار ان کے نزدیکی دوست ہیں جو ان کے عاشق اور فین ہیں،یاد  رہے کہ پینتیس سالہ یہ ماڈل ہالی وڈ کی معروف ہیروئن ہیں جنکی ذاتی زندگی کافی جنجالی ہے یہ چوری ،جوا ، شراب اور ڈرگس لینےکی عادی ہیں جس کی وجہ سے انہیں آئے دن کورٹ کچہری کے چکر لگانا پڑتے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम