Code : 3014 43 Hit

یمنی فوج کے ہاتھوں سعودی اتحاد کا جنگی جہاز تباہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یمن کے صوبہ الجوف پر دشمنانہ کارروائی کے دوران سعودی اتحاد کا ایک لڑاکا گرا دیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خدا وند عالم کی مدد سے ہمارےفضائی دفاعی سسٹم نے صوبہ الجوف پر دشمنانہ کارروائی کے دوران سعودی اتحاد کا ایک لڑاکا گرا دیا گیا ہے۔
یمنی فوج کا کہنا تھا کہ سعودی زیرقیادت اتحادی لڑاکا طیارے کو زمین  سے فضا میں مارکرنے والے جدید ٹیکنالوجی سے لیس میزائل کے ذریعہ گرایا گیا ہے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ  یمن کا آسمان دشمن تحریکوں کے لیے کھلا نہیں ہے اور دشمن کو کچھ کرنے سے پہلے ہزاربار سوچنا ہوگا۔
واضح رہے کہ یمنی فورسز نے سعودی جارح اتحاد کو منہ توڑ جواب ایسے وقت میں  دیا ہے جب کہ سعودی اتحادی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گذشتہ چھ گھنٹوں کے دوران متعدد یمنی صوبوں کو توپ خانے اور میزائل کے گولوں کا نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب گذشتہ رات یمنی فوج کے حملے میں سعودی اتحاد کے متعدد ایجنٹ ہلاک زخمی ہوئے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج نے بدھ کے روز بھی سعودی اتحادی افواج کے ساتھ تین گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر بڑے پیمانے پر حملے کو پسپا کردیا جس کے نتیجہ میں نجران اور جیزان کے سرحدی علاقوں میں متعدد سعودی عناصر ہلاک یا زخمی ہوئے۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین