Code : 3249 45 Hit

سعودی شہزادوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کا خدشہ

سعودی عرب کے 14شہزادوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے خدشات کی بنا پر انھیں استپال میں داخل کیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:سعودی شاہی خاندان کی خبریں دینے والے العہد الجدید نامی ٹویٹر اکاؤنٹ نے خبر دی ہے کہ  چودہ سعودی شہزادے کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ شہزادوں میں سے 9افراد ریاض میں اور 5 جدہ میں زیر علاج ہیں۔
العہد الجدید نے مزید لکھا ہے کہ وائرس میں مبتلا یہ شہزادے حال ہی میں آسٹریلیا سے واپس آئے ہیں۔
سعودی وزارت صحت نے کل اعلان کیا تھا کہ ملک میں اب تک 900سے زائد افراد اس کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
ادھر مصر وزیر صحت نے ایتوار کے روز ایک ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے  بے ساختہ کہہ دیا  کہ کورونا وائرس کو لے کر سعودی عرب کی صورتحال کافی نازک ہے۔
انھوں نے مصر میں اس وائرس کے پھیلنے کی وجہ ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے ملک میں ہر روز سعودی عرب سے عمرہ کر کے 15 افراد واپس آرہے ہیں جو سب کورونا وائرس میں مبتلا ہوتے ہیں۔

1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین