ولایت پورٹل:مغرب میں سعودی سفارتی ذرائع نے سعودی لیکس ویب سائٹ کو بتایا کہ سعودی عرب کے ولی عہدمحمد بن سلمان نے اس ملک کے شہزادوں کی ممکنہ کارروائی کے خوف سے ان کی نقل و حرکت اور سفر پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق زیادہ تر شہزادوں کو شاہی خاندان کی اجازت کے بغیر سعودی عرب چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے، جب تک کہ ان کے پاس محمد بن سلمان کی ذاتی اجازت نہ ہوحالانکہ تجارت، تفریح اور حتیٰ علاج کے لیے سعودی عرب چھوڑنے کی زیادہ تر درخواستوں کی مخالفت کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ شہزادوں کی حرکات و سکنات اور سعودی عرب کے اندر بھی مختلف تقریبات اور تقاریب میں ان کی شرکت پر نظر رکھی جاتی ہے جبکہ شہزادے اس میں اپنی توہین محسوس کرتے ہیں،یادرہے کہ شہزادوں پر ہونے والی اتنی سختی کے باوجودسفارتی ذرائع کے مطابق ان میں سے بعض نے ابن سلمان کو تخت پر بیٹھنے سے روکنے کے لیے ان کے خلاف اتحاد بنا لیا ہے جبکہ شہزادوں اور علمائے کرام کے درمیان خفیہ رابطوں نے ولی عہد کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
سعودی شہزادوں پر بن سلمان کی اجازت کے بغیر ملک سے باہر جانے پر پابندی
سعودی ذرائع نے بتایا کہ سعودی شہزادوں کو سعودی عرب چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے جب تک وہ سعودی ولی عہد کی اجازت حاصل نہ کر لیں جو بہت مشکل سے ملتی ہے۔

wilayat.com/p/7854
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین