Code : 2209 112 Hit

سعودی تیل کمپنی آرامکو کا قرض کا مطالبہ

یمنی ڈرونز حملوں میں تباہ ہونے والی سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو نے بعض بینکوں سے اربوں ڈالرز کے قرض کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی یمنی ڈرونز حملوں میں تباہ ہونے والی تیل کمپنی آرامکو نے بعض بینکوں سے اربوں ڈالرز کے قرض کا مطالبہ کیا ہے، آرامکو نے اپنے ایک پروجیکٹ کی تکیمل کے لئے ایک ارب ڈالر کے قرضہ کا تقاضا کیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو کے ایک حصہ پر یمنی ڈرون نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی تیل کی سپلائی کم ہوکر نصف سے  بھی نیچے پہنچ گئی  اور اس حملے میں سعودی عرب کو بہت بڑا مالی نقصان ہوا ۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम