Code : 2926 54 Hit

سعودی حکام کی آرامکو پر میزائل حملہ کی تصدیق

سعودی حکام نے امریکی ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے سعودی تیل کی تنصیبات پر راکٹ حملوں کی تصدیق کی ہے۔

ولایت پورٹل:سعودی حکام  میں کچھ عہدہ داروں نےامریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کو انٹرویو دیتے ہوئے یمنی فوج کی جانب سے  آرمکو آئل کمپنی کی تنصیبات پر راکٹ حملوں کی تصدیق کی لیکن ساتھ میں یہ دعوی بھی کیا کہ سعودی عرب کے میزائل دفاعی سسٹم نے یمن کے تمام بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کردیا۔
سعودی ذرائع کے مطابق یہ حملے گذشتہ ہفتے ہوئے تھے۔
یادرہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کے بعد سعودی عرب کی نیشنل آئل کمپنی آرامکو اور سعودی سرزمین کے اندر انتقامی میزائل حملے کا اعلان کرنے کے بعد سعودی حکام ، جنھوں نے نام ظاہر کرنے سے انکار کیا ، ان کی تیل کی تنصیبات پر راکٹ حملوں کا اعتراف کیا۔
بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے  ایک پریس کانفرانس کے دوران یمن کے دارالحکومت صنعاء کے مشرق میں ، نہم فرنٹ پر سعودی اتحاد اور اس کے فوجی فوجیوں کے خلاف راکٹوں اور درونز کے ذریعہ کیے جانے والے البنیان المرصوص آپریشن کو جوابی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ اس حملہ میں جازان میں سعودی تیل کمپنی آرامکو،ابہاء ائرپورٹ،مشیط کے خمیس فوجی اڈا اور سعودی عرب کے اندر دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایاگیا۔
یادرہے کہ گذشتہ اگست میں  سعودی عرب کے مشرقی علاقہ بقیق و خریص میں واقع تیل تنصیبات  یمنیوں کے جانب سے ہونے والے حملوں  جن کی وجہ سے فوری طور سعودی عرب کی تیل برآمدات میں پچاس فیصد کمی آگئی اور سعودی عرب صنعا کے ساتھ خفیہ طور پر مذاکرات کرنے پو مجبور ہوا،کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب یمنیوں نے میزائل اور ڈرونز کے ذریعہ سعودی عرب کے اندر حساس مقامات کو نشانہ بنایا ہے




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین